خبریںسپیشل رپورٹ

پانی کو محفوظ نہ کیا گیا تو مستقبل میں کیا ہوگا؟

پانی بہت بڑی نعمت ہے، یہ نہ صرف انسان بلکہ چرند پرند اور پودوں کیلئے بھی اتنا ہی ضروری ہے اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ پانی زندگی ہے۔

لیکن افسوس کہ آج کل اس نعمت کی بہت زیادہ ناقدری کی جارہی ہے یہ سلسلہ جاری رہا تو اور آنے والے وقتوں میں پانی کی کمی کا مسئلہ مزید سنگین ہوجائے گا۔

پانی کے غیر ضروری استعمال سے بچنے کی اشد ضرورت ہے ہم جہاں کہیں بھی نل سے پانی بہتا ہوا دیکھیں اسے خود بند کردیں اور بچوں کو بھی اس کی اہمیت کا احساس دلائیں۔

انٹرنیشنل واٹر ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ تقریباً 346 بلین یعنی 3کھرب 46لیٹر پانی صرف سپلائی نیٹ ورک سے جائع ہوجاتا ہے، اگر پانی کے نقصانات کو صرف 30فیصد تک کم کردیا جائے تو 800ملین لوگوں کو صاف پانی فراہم کیا جاسکتا ہے۔

واٹر ایکسپرٹ ڈاکٹر حسن عباس نے بتایا کہ پانی پروڈیوس نہیں کیا جاسکتا لیکن اسے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اسے ہم جس طریقے سے استعمال کرتے ہیں اسی طریقے سے ہم اسے محفوظ بھی کرسکتے ہیں اور ضائع بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کے ضائع ہونے کی سب سے بڑی وجہ اس میں پیدا ہونے والی آلودگی ہے کیونکہ جو پانی قابل استعمال ہوتا ہے ہم اس میں گندگی ڈال دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور غلط فہمی یہ بھی ہے کہ جو پانی دریا سے ہوتا ہوا سمندر میں گرتا ہے اسے ہم ضائع ہونا کہتے ہیں حالانکہ یہی قدرت کا نظام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button