بین الاقوامیخبریںصحت

باڈی بلڈنگ کے شوقین مرد حضرات سپلیمنٹس کے اس بدترین نقصان سے ناواقف

اکثر نوجوانوں اور مرد حضرات کو باڈی بنانے کا بہت شوق ہوتا ہے، وہ جسم کو جلد خوبصورت بنانے کے لیے مختلف سپلمنٹس کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ باڈی بلڈر حضرات اپنی باڈی میں خوبصورتی لانے کے لیے جن پروٹین سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں وہ ان میں بانجھ پن کے مختلف اقسام کا خطرہ پیدا کرسکتی ہے۔

سپلیمنٹس استعمال کرنے والے اکثر نوجوان اور مرد اس بات سے قطعی بے خبر ہیں وہ اپنی ناواقفیت کے باعث کتنا بدترین نقصان اٹھا سکتے ہیں۔

برطانوی ریسرچرز نے اس حوالے سے تحقیق کی تو پتا چلا کہ جم کے شوقین 80 فیصد مردوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے پروٹین سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں

دوسری جانب 15 فیصد لوگوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ سپلیمنٹس، جن میں خواتین کے ہارمون ایسٹروجن کی سطح زیادہ ہوتی ہے وہ مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ پیدا کرسکتے ہیں۔

برمنگھم یونیورسٹی میں بانجھ پن کا مطالعہ کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر اور سرکردہ محقق موریگ گلیگر نے وضاحت کی کہ سپلیمنٹس میں بہت زیادہ ایسٹروجن مردوں کے نطفے کی مقدار اور معیار کے حوالے سے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

دوسرے الفاظ میں، پروٹین سپلیمنٹس لینے والے مرد غیر ارادی طور پر نقصان دہ اسٹیرائڈز استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ باڈی بلڈرز اسٹیمینا بڑھانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ اسٹیمینا ایک طویل عرصے تک جسمانی یا ذہنی مشقت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے، جو اکثر جسمانی توانائی، قوت برداشت اور مجموعی فٹنس لیول سے منسلک ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button