
لاہور کے سروسز اسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بلاک زیر تعمیر اور خالی تھا، ٓتاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسز ہسپتال میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، ایم ایس سروسز ڈاکٹر منیر احمد ملک و دیگر افسران موجود تھے۔