Blog

چکوال کے مدرسے میں ریپ نیٹ ورک سکینڈل کا انکشاف

چکوال کے ایک مدرسے کے ایک 12 سالہ طالب علم کے ساتھ مدرسہ قاریوں نے زیادتی کی ہے تاہم اسکے ساتھ ہی کچھ سنسنی خیز تفصیلات جڑی ہیں۔

پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ معاملہ۔کسی ایک کیس کا نہیں ہے۔ بلکہ یہ ایک گروپ معاملہ تھا۔ اور ایک کے بعد ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور انکے ہاتھوں پر چاقو سے انگریزی کے حرف Z کو کندہ کیا گیا تھا۔

بچوں نے یہ تفصیلات اپنے والدین کو بتائیں جس کے بعد مقامی پولیس نے ریپ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور پھر دو اساتذہ کو گرفتار کیا۔

ضلعی ہسپتال میں جامعہ المصطفیٰ نامی ایک مقامی مدرسے میں پڑھنے والے 15 بچوں کو طبی معائنے کے لیے لایا گیا جنھیں مبینہ طور پر ریپ اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

چکوال پولیس کے مطابق ’واقعے کی تفتیش جاری ہے اور مدرسے کے پرنسپل اور ایڈمن انچارج گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ تاہم اب تک اس مدرسے کو سیل نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button