پاکستان

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی ’خودکشی‘ کی کوشش

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ایک نجی یونیورسٹی کے فارمیسی کے شعبے کی طالبہ کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کے بعد مذکورہ طالبہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لاہور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ رائے ونڈ روڈ پر واقع یونیورسٹی کی طالبہ نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی اور انھیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور یونیورسٹی کے رجسٹرار علی اسلم کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی نے ستمبر 2025 میں یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی وجوہات کے حوالے سے کافی باتیں سامنے آ رہی ہیں لیکن ابھی تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا اور تحقیقات مکمل ہونے پر ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔

یونیورسٹی آف لاہور میں حالیہ چند روز کے دوران یہ ایسا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ فارمیسی ڈپارٹمنٹ کے ہی ایک طالب علم اویس نے عمارت سے کود کر خود کشی کر لی تھی

جواب دیں

Back to top button