پاکستان

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جمعے کی دوپہر ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ یو اے ای کے صدرکے ہمراہ وزرا اور سینئرحکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر یو اے ای کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری،  توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کو مزید تقویت بخشےگا۔

شیخ محمد بن زید النہیان، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

قبل ازیں دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کے صدر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دی تھی۔

واضح رہے کہ صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button