حیرت انگیز

خاتون کی اپنے خوابوں کے ورچوئل شہزادے سے شادی

جاپان میں ایک خاتون نوگوچی نے اپنے خوابوں کے شہزادے کلوس سے شادی کر لی ہے، لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کا یہ جیون ساتھی گوشت پوست کا انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک ورچوئل کردار ہے۔ اگرچہ جاپانی قانون ایسی شادیوں کو تسلیم نہیں کرتا، لیکن یہ واقعہ اس ابھرتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے جہاں لوگ تنہائی کا حل ڈیجیٹل دنیا میں تلاش کر رہے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، سال 2025 میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 1,000 افراد سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جذبات کس کے ساتھ سب سے زیادہ شیئر کریں گے، اور حیران کن طور پر چیٹ بوٹ یعنی “اے آئی” دوستوں یا ماں کے مقابلے میں زیادہ مقبول نکلا۔ اس سروے میں جواب دہندگان متعدد آپشنز منتخب کر سکتے تھے۔

اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ تعلق میں اس ’صبر‘ (Patience) کی ضرورت نہیں ہوتی جو انسانی رشتوں میں لازمی ہے۔

اس سروے کو ڈیٹسو، جاپان کی ایک بڑی ایڈورٹائزنگ کمپنی نے منعقد کیا، جس میں 12 سے 69 سال کی عمر کے وہ افراد شامل تھے جو ہفتے میں کم از کم ایک بار چیٹ بیسڈ اے آئی استعمال کرتے ہیں۔

جاپان میں شادیوں کی تعداد 1947 کے بعد تقریباً نصف رہ گئی ہے، جب پہلی بیبی بوم لہر آئی تھی۔ 2021 کی حکومت نے ایک سروے کے مطابق، 25 سے 34 سال کی عمر کے اکثر افراد نے یہ وجہ بتائی کہ انہیں شریک حیات نہیں ملا۔

جامعہ ہیروسا کی یونیورسٹی کی پروفیسر ایشیو حبوشی کہتی ہیں، ”حقیقی لوگوں کے ساتھ تعلقات، چاہے وہ رومانوی ہوں یا دوستی کے، صبر اور برداشت مانگتے ہیں۔ اے آئی کے ساتھ سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ یہ آپ کو بالکل وہی جواب دیتا ہے جو آپ سننا چاہتے ہیں، اس لیے یہاں کسی سمجھوتے یا صبر کی ضرورت نہیں پڑتی۔“

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر کچھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کمزور یا حساس افراد پر اے آئی کے جذباتی اثرات خطرناک ہو سکتے ہیں۔ بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جیسے کیریکٹر ڈاٹ اے آئی اور اینتھروپک، صارفین کو واضح انتباہات دیتے ہیں کہ وہ اے آئی سسٹم کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

اپریل میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ جب ٹیکنالوجی بہتر ہو جائے اور لوگ ڈیجیٹل دوست بنانے کو معمول سمجھ لیں، تو یہ ورچوئل کردار صارفین کی حقیقی زندگی میں تعلقات بنانے اور سماجی زندگی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button