پاکستانخبریں

190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ایک سونوے ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے حج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا۔

نیب اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اکیس نومبر تک ہمارے حوالے کیا، انویسٹی گیشن کیسے کرنی ہے اب نیب طے کرے گا۔

بعد ازاں احتساب عدالت نےاڈیالہ جیل میں سماعت اکیس نومبرتک ملتوی کردی۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اکیس نومبر تک توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button