پاکستان

ہربنس پورہ میں سلنڈر دھماکے سے عمارت منہدم، 3 افراد جاں بحق

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں سلنڈر دھماکے سے گھر کی ایک منزل منہدم ہوگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ کے علاقے نادر مارکیٹ میں پیش آیا، حادثے میں 55 سالہ عذرا، 19 سالہ آفتاب اور 2 سالہ صائم جاں بحق ہوگئے جبکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے پھنسے 7 افراد کو زندہ نکال لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 20 سالہ صبا، 50 سالہ عشرت، 16 سالہ عتیقہ، 40 سالہ رخسانہ، 21 سالہ شہر بانو، 24 سالہ عروج اور 16 سالہ حبیب بھی شامل ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button