پاکستان

شبلی فراز کی نااہلی پر خالی سینیٹ نشست پرانتخابات کل ہوں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شبلی فراز کی نااہلی پر خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخابات کل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شبلی فراز کی نااہلی پر خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انخابات کل خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی، تحریک انصاف نے خرم شہزاد کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نثارخان اور 3 آزاد امیدوار بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2025 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button