بین الاقوامی

سعودی عرب کی دنیا کے تمام ممالک سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی اپیل

سعودی عرب نے دنیا کے تمام ممالک سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کا خیرمقدم کیا۔ اور دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطین کو تسلیم کریں۔

دنیا کے ممالک سے اپیل کی گئی کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے عملی اقدامات کریں۔ اور دو ریاستی حل کو مستحکم بنائیں۔ تاکہ فلسطینی عوام کی طویل جدوجہد اور مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

سعودی عرب نے کہا کہ فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ تاکہ خطے کے تمام ممالک پائیدار امن و سلامتی کے ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر فلسطین کو تسلیم کیے جانے والے فیصلے اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں۔ کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر آزاد ریاست قائم کرنے اور پرامن زندگی گزارنے کا فطری اور ناقابل انکار حق حاصل ہے۔ تاکہ وہ استحکام اور خوشحالی کی اپنی امیدوں کو پورا کر سکیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے پر عملدرآمد کو آگے بڑھانا تھا۔

جواب دیں

Back to top button