کھیل

ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرکے زیادہ سے زیادہ رنز بورڈ پر سجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وننگ اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اُتریں گے، اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں بھارت کے خلاف میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نےکہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، ہم بھی آج کے میچ کےلیے کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے اپنے ابتدائی میچ میں فتح سمیٹ کر 2،2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے قابو کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button