کھیل

ایشیا کپ: پاکستان نےعمان کو بآسانی 93 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے بآسانی شکست دے دی ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم صرف 67 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، حریف ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

عمان کے حمزہ مرزا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، عامر کلیم 13اور شکیل احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے اسپنر صفیان مقیم، صائم ایوب اور فہیم اشرف نے2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد نواز، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے، ٹاپ آرڈر بلے باز محمد حارث 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نےشاندار اننگز کے دوران 7 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے، اوپنر بیٹر صاحب زادہ فرحان 29 اور فخرزمان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عمان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کریم نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنے دوسرے مقابلے میں روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 ستمبر کو دبئی کے میدان میں مدِمقابل آئے گا۔

جواب دیں

Back to top button