بین الاقوامی

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز کی کٹوتی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ایک امریکی جج نے بدھ کو ٹرمپ انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے مختص فنڈز میں کی جانے والی سخت کٹوتیوں کو ختم کرے، امریکی حکومت نے یہود دشمن اور جانبداری کے الزامات عائد کرتے ہوئے یونیورسٹی کے 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم منجمد کردی تھی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اس کا اقدام قانونی طور پر درست ہے کیونکہ ہارورڈ مبینہ طور پر غزہ کی جنگ کے خلاف کیمپس مظاہروں کے دوران یہودی اور اسرائیلی طلبہ کو تحفظ دینے میں ناکام رہی۔

ہارورڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دراصل ٹرمپ کی توجہ اس کی بھرتیوں، داخلوں اور نصاب پر کنٹرول حاصل کرنے پر ہے۔

بوسٹن کی وفاقی جج ایلیسن بوروغز نے اپنے حکم میں کہا کہ ’عدالت فنڈز منجمد کرنے کے احکامات اور فنڈز کی منسوخی کے خطوط کو پہلے ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کالعدم کرتی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’14 اپریل 2025 یا اس کے بعد ہارورڈ کے فنڈز منجمد کرنے کے تمام احکامات اور منسوخی کے خطوط کالعدم تصور ہوں گے‘، فیصلے کے مطابق انتظامیہ مستقبل میں بھی اسی جواز کو استعمال کر کے فنڈنگ میں کٹوتی نہیں کر سکے گی۔

جواب دیں

Back to top button