پاکستان

فیلڈ مارشل کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ کرتارپور میں بحالی کا کام جاری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری ہے۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی جس کے بعد صفائی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

دربارصاحب کرتارپور کی بحالی فیلڈ مارشل کی خصوصی ہدایات پر کی گئی جب کہ بروقت پانی کی نکاسی اور صفائی پر دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ اور سکھ برادری نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ سیلاب میں دربار صاحب کرتارپور کو نقصان پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کرکے جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

جواب دیں

Back to top button