پاکستان

خیبر پختونخوا: آندھی اور طوفانی بارش کے دوران حادثات و واقعات میں 9 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات شدید آندھی اور طوفانی بارش کے دوران حادثات و واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شدید آندھی اور طوفانی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات ڈیرہ اسمٰعیل خان کے مطابق طوفان کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، شدید آندھی کے باعث درخت اکھڑ کر سڑکوں پر گرگئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر نصب سولر پینل بھی اڑ گئے۔

پیسکو کے مطابق آندھی کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوگیااور ٹانک، جنوبی وزیرستان، کلاچی اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

جواب دیں

Back to top button