پاکستانخبریں

لاہور نے فضائی آلودگی میں دنیا کے ہر شہر کو پیچھے چھوڑ دیا

صوبائی دارلحکومت لاہور نے فضائی آلودگی میں دنیا کے ہر شہر کو پیچھےچھوڑدیا اور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

تفصلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں موسمی تبدیلی کیساتھ ہی فضائی آلودگی اور بالخصوص اسموگ خطرناک حد تک تجاوز کر گئی اور شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 411 تک پہنچ گیا۔

جس کے بعد لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کو پیچھے چھوڑ کرایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

عامرٹاؤن کےعلاقے میں ماحولیاتی آلودگی کی شرح چارسو چوالیس،مال روڈ کےعلاقےکاایئرکوالٹی انڈیکس تین سو چورانوے ریکارڈ کیا گیا۔

فضائی آلودگی سے شہریوں میں سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں ، کہیں دھواں چھوڑتی گاڑیاں تو کہیں آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں تاہم ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک لازمی پہننےکا مشورہ دیا ہے۔

وزیر ماحولیات پنجاب بلال افضل کا کہنا ہے کہ اسموگ کا کم کرنے کے لیے کام تو کر رہے لیکن فنڈ نہ ہونے کے باعث ادارہ سست روی کا شکار ہے ، لاہور کو سموگ فری کرنے کے لیے سب ادروں کو مل کر کام کرنے ضرورت ہے۔

دوسری جانب اسموگ کی صورتحال پراجلاس آج نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ہوگا، جس میں مارکیٹوں کوہفتے میں دودن بند کرنے، اور دو دن ورک فرام ہوم کی تجویز پرغور کیا جائے گا ستھ ہی اسکول کے بچوں کو ماسک کا استعمال کرنے پر بھی فیصلہ کیاجائےگا

جواب دیں

Back to top button