تمام نجی پیرا میڈیکل اسکول بلیک لسٹ

بلوچستان حکومت نے صوبے میں تمام نجی پیرا میڈیکل اسکول بلیک لسٹ کردیے۔
وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صوبے میں 42 پیرا میڈیکس اسکولز ہیں لیکن پیرا میڈیکل اسکولوں کی تعلیم کے بجائے فیسوں پر زیادہ توجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اسکولوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے، حکومتی سطح پر دو پیرا میڈیکس اسکولوں کا قیام عمل لایا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج میں ہاسٹل کا مسئلہ تھا، ہاسٹل میں کالج کے طلبہ کے بجائے باہر کے لوگ رہائش پذیر تھے، ہاسٹل کی تزین و آرائش کرکے کمروں کو کالج کے طلبا وطالبات کو الاٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر کمروں کی الاٹمنٹ کی گئی، ہاسٹل کی تزین و آرائش پر 80 کروڑ لاگت آئی۔
ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت میں کئی سالوں سے پروموشن نہیں ہوا، پروموشنز میں رکاوٹ ڈاکٹرز بنے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کوئٹہ کے علاؤہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ڈیوٹی نہیں دینا چاہتے۔