کھیل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی

دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 14 رنز سے شکست دے دی، صائم ایوب آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار پائے، پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی۔

لاڈرہل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو صاحبزادہ فرحان 14 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، جس کے بعد صائم ایوب نے ذمے داری سنبھالی اور 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

فخر زمان 28 اور حسن نواز 24 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 178 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے اچھا آغاز کیا تاہم اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، صفیان مقیم اور شاہین آفریدی نے بھی ایک ایک شکار کیا، پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

صائم ایوب کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستانی ٹیم صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور صفیان مقیم پر مشتمل تھی۔

میزبان ٹیم جونسن چارلس، جیویل اینڈریو، کپتان شائے ہوپ، گداکیش موتی، شرفین ردرفورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیپرڈ، جیسن ہولڈر، شمر جوزف، عقیل حسین اور جیدہ بلیڈز پر مشتمل تھی۔

جواب دیں

Back to top button