بین الاقوامی

غزہ میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار

غزہ میں اسرائیل کے بدترین مظالم جاری ہیں اور غذائی بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جہاں پانچ میں سے ایک بچہ غذائی کمی کا شکار ہے اور یہ کیسز روز بروز بڑھ رہے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (انروا) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انروا کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے ایک ساتھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’غزہ میں لوگ مردہ ہیں اور نہ زندہ، وہ چلتی پھرتی لاشیں ہیں۔‘

100 سے زائد بین الاقوامی امدادی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے بھی بڑے پیمانے پر قحط کی وارننگ دی ہے جبکہ حکومتوں سے کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں امداد کی سطح ’انتہائی کم‘ ہے اور یہاں بھوک کا بحران کبھی اتنا سنگین نہیں تھا، جتنا آج ہے۔

آج اپنے بیان میں انروا کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ ’100 سے زائد افراد بھوک کی وجہ سے شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچے ہیں۔‘

جواب دیں

Back to top button