سیاسیات
عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر تحریک کا حصہ بنیں گے، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ سارے دروازے بند ہو گئے، اب صرف تحریک ہی راستہ ہے، جبکہ عمران خان کے بچے بھی پاکستان آکر تحریک میں حصہ لیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کیا ہے اور کہا ہے کہ سارے دروازے بند ہو گئے ہیں، اب صرف تحریک ہی راستہ ہے اور کوئی راستہ نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ تحریک کی تاریخ دے گی، عمران خان نے صرف یہ ہدایت دی ہے کہ تحریک کا عروج 5 اگست کو ہوگا۔