پاکستان
گلگت بلتستان: ریکارڈ توڑ گرمی سے گلیشیئرز پگھلنے میں تیزی، کئی اضلاع میں سیلاب

گلگت بلتستان میں ریکارڈ توڑ گرمی نے گلیشیئرز کے پگھلنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
برف کے پگھلنے سے پیدا ہونے والے گلیشیائی جھیل کے پھٹنے (GLOFs) نے سڑکیں بند کر دیں، گھروں کو نقصان پہنچایا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو محصور کر دیا۔
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان بھر میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے ذاکر حسین نے بتایا کہ اس سال گلگت بلتستان میں صورتحال غیر معمولی ہے، درجہ حرارت میں اضافے نے دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کے خطرات کو بڑھا دیا ہے، خاص طور پر دیامر اور گلگت میں زیادہ خطرات ہیں۔