سیاسیات

آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالم اسلام خاموش ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے اسلام کے لیے قربانی دی، آج بھی اللہ اور رسول ﷺ کے نام لیوا مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالمِ اسلام خاموش ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھی اللہ اور رسول ﷺ کے نام لیوا مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے, آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالمِ اسلام خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے حکمران روزانہ ٹی وی پر یہ مناظر دیکھتے ہیں، اُنہیں اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے، غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے، لیکن اس طرح کا مظاہرہ پاکستان سمیت کسی اسلامی ملک میں نظر نہیں آیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام کا دفاع غیر کر رہے ہیں، مسلمان نہیں، چند آوازیں کبھی پاکستان سے، کبھی کسی اور ملک سے، کبھی ایران سے اُٹھتی ہیں، لیکن ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں۔

اہلِ بیتؓ، رسول اللہ ﷺ کے خاندان نے دین کی حفاظت کے لیے قربانی دی، آج بھی کربلا غزہ کے اندر برپا ہے، آج بھی اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے نام لیوا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button