خبریںفن اور فنکار

ویڈیو سکینڈل کا شکار وی لاگر علیزے سحر نے اچانک شادی کر لی

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر نے غیراخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد شادی کرلی ہے۔

گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ ایک شخص کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کررہی تھیں، مذکورہ لیک ویڈیو کال میں علیزہ سحر اُس شخص کی نامناسب فرمائش پوری کرتی نظر آئیں۔

بعدازاں، ویڈیو کال پر موجود شخص نے علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کردی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہیں اور صارفین نے کہا کہ علیزہ سحر نے شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ویڈیو خود ہی لیک کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد علیزہ سحر کا بیان آیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی ویڈیو قطر میں مقیم ایک شخص نے لیک ہے، اُس شخص کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے لیکن وہ اس وقت قطر میں مقیم ہے۔

اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر علیزہ سحر کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ علیزہ سحر نے شادی سے قبل دل محمد کمہار کے سامنے کچھ شرائط رکھیں جن کے ماننے کے بعد ہی اُن کی شادی ہوئی۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی اور اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button