پاکستانخبریں

پاکستان نے متبادل ذرائع سے انرجی حاصل کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا

پاکستان نے 2030 تک 60 فیصد متبادل ذرائع سے انرجی حاصل کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف مشن سے شیئر کردیا۔

آئی ایم ایف مشن کیساتھ نیشنل کلین ایئرپالیسی پرکلائمیٹ چینج،پلاننگ کمیشن حکام کے مذاکرات ہوئے ، جس مین پاکستان نے 2030 تک 60 فیصد متبادل ذرائع سے انرجی ، 30فیصد الیکٹریکل وہیکل اور درآمدی کوئلےپرپابندی کیلئے پلان آئی ایم ایف مشن سے شیئر کردیا۔

جی ڈی پی کا ایک فیصد سالانہ کلائمیٹ چینج پر خرچ کیے جانے کی تجویز سےآئی ایم ایف مشن متفق ہوگیا ، مذاکرات میں کلین ایئر پالیسی کے تحت گرین انرجی مکس اور بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنےکیلئےفصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائدہے اور نیشنل کلین ایئرپالیسی کےتحت یورو5، یورو6ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی پالیسی پرعملدرآمد ہو رہا ہے۔

وفاق،صوبوں میں کلین ائیر پالیسی کیلئے کریڈٹ بڑھانے اور دیگر فنانسنگ آپشنز پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یواےای میں منعقد ہونیوالے آئندہ COP28 کے لیے تیاری ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ مذاکرات میں نیشنل اڈاپٹیشن پلان کےتحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

جواب دیں

Back to top button