
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 44ویں اہم میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج انگلینڈ سے اپنا آخری اور اہم ترین میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیل رہی ہے جہاں نگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرینگے، انگلینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سیمی فائنل کی دوڑسے باہر ہیں لیکن اچھا اختتام چاہتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے مگر ٹاس ہاتھ میں نہیں، کوشش کریں گے اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔
سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستانی ٹیم اعداد و شمار کے عجیب و غریب کھیل سے دوچار ہے، انگلش ٹیم 50 رنز پر آؤٹ ہوئی تو پاکستان کو 2 اوور میں ہدف حاصل کرنا ہوگا، پاکستان کو 100 رنز کا ہدف ملا تو 3 اوور سے کم میں جیت حاصل کرنا ہوگی۔