بین الاقوامیخبریں

برطانیہ میں فلسطین کےحق میں آواز اٹھانا جرم بن گیا

برطانیہ میں فلسطین کےحق میں آواز اٹھانا جرم بن گیا۔جنگ عظیم کی یادگار سینوٹاف کے قریب جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ہفتے کے روز فلسطینیوں کےحق میں بڑے مارچ کا پروگرام رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے یادگار کےقریب جانے کی کوشش کی تو گرفتار کیا جائےگا جب کہ امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں کے قریب جانے پر بھی پابندی ہو گی۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مظاہرین یہودی اور مسلم کمیونٹی کی پریشانی کا خیال رکھیں، آرمسٹس ڈے پر مظاہرے کرنا اس دن کی توہین ہے۔

فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئےمارچ میں 5لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ مارچ کے دوران چھڑپوں کا بھی خدشہ ہے جس کے پیشں نظر پولیس کی بڑی نفری تعینات ہو گی۔

سینوٹاف اور وائٹ ہال کے گرد زون قائم کر کے مظاہرین کو روکا جائےگا۔ یہودی کمیونٹی والے علاقوں میں فلسطینی پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button