پاکستان
پاکستان کی فضائی حدود 48 گھنٹوں تک بند رہے گی

انڈیا کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کارروائیوں کے بعد پاکستان نے تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا ہے۔
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ’پاکستان کی فضائی حدود 48 گھنٹوں تک بند رہے گی۔ تمام ایئرپورٹ آئندہ اطلاع تک بند رہیں گے۔‘
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔







