پاکستان

ڈرگز مافیا کے لیے بُری خبر

منشیات اور ناقص ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے لیے پنجاب میں اب کھلی چھٹی نہیں ہوگی

پنجاب حکومت کا ڈرگ کورٹس کو ایک نئے انداز سے تشکیل دینے کا فیصلہ ، بل پنجاب اسمبلی پہنچ گیا

پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے بل کی تفصیلات سامنے آ گئی

ڈرگ کورٹس میں ایک سیشن جج اور دو ماہرین پر مشتمل ٹریبونل قائم کیا جائے گا،

سیشن جج کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تین سال کے لیے نامزد کرے گے ،

پندرہ سالہ تجربہ پر مشتمل دو ماہرین کو پنجاب حکومت تین سال کے لیے نامزد کرے گی ،

حتمی فیصلے کے لئے تینوں ارکان کی شرکت لازم ہوگی ،

موجودہ ترمیم کا مقصد ماحولیاتی اور لیبر کورٹس کی طرز پر ڈرگ کورٹس کو مضبوط اور خودمختار بنانا ہے،

ادویات کے معیار، غیرقانونی تجارت، اور طبی استعمال سے جڑے مقدمات کو ماہرین کی مدد سے تیزی سے نمٹایا جا سکے،

بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا

کمیٹی دو ماہ تک رپورٹ پیش کرے گی

جواب دیں

Back to top button