سیاسیات

اڈیالہ جیل کو جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دئیے گئے

اڈیالہ جیل کو جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دئیے گئے کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کو جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا بند کر دئیے ہیں

یاد رہے کہ اس سے قبل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے انکی فیملی اور پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی ملاقاتوں پر آواز اٹھائی جا رہی تھی کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقاتیں نہیں کروائی جا رہی

جس پر عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں اور وکلاء نے احتجاج کی دھمکیاں بھی دیں جس کے بعد انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر اڈیالہ جیل راولپنڈی جانے والے راستے بند کر دیے ہیں !

جواب دیں

Back to top button