کھیل

چھٹے چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

واپڈا سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام چھٹے چیئرمین واپڈا امیچورز گولف ٹورنامنٹ کا آغاز لاہور جمخانہ گولف کلب میں ہوگیا۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے ٹی شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
ممبر (فنانس) واپڈا نوید اصغر چوہدری، ممبر (پاور) محمد عرفان، ممبر (واٹر) سید علی اختر شاہ، جنرل منیجرز، واپڈا سپورٹس بورڈ کے عہدیدار، اور ملک بھر سے آئے ہوئے گولفرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کھیلوں کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کھیل اور قوموں کی ترقی ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہیں۔، کھیل ترقی کرتے ہیں تو قومیں ترقی کرتی ہیں۔ کھیل تنزلی کا شکار ہوتے ہیں تو قومیں بھی تنزلی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اسی لئے واپڈا ملک میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف کھیلوں میں واپڈا کی مجموعی طور پر 65 ٹیمیں ہیں، جن میں 36 مردوں اور 29 خواتین کی ہیں۔ واپڈا اس وقت 33 مختلف کھیلوں میں نیشنل چمپئن ہے۔ یہ شاندار کامیابی واپڈا کی جانب سے سپورٹس میں ٹیلنٹ کو نکھارنے اورکردارسازی کے ذریعے ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔
چار روزہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے باصلاحیت گولفرز حصہ لے رہے ہیں۔ فارمیٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہونگے جن میں امیچورز، لیڈی امیچورز، سینئر امیچورز، ویٹرنز اور انوی ٹیشنل شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button