بین الاقوامیخبریں

کوئی شہری شہید ہوا تو اسرائیل کی ہلاکتیں دگنی کر دیں گے

حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایک لبنانی شہری بھی مارا گیا تو اسرائیل کی ہلاکتیں دگنی کر دیں گے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے 3 بچوں اور ان کی دادی کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل نےایک بھی لبنانی شہری قتل کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ نے ابھی تک اسرائیل کو اپنی طاقت نہیں دکھائی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگجوؤں کے ساتھ مزید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں لبنان سے آنے والے 20 لانچوں کا پتہ چلا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فوج نے توپ خانے سے جواب دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button