چیمپئنز ٹرافی پاکستاں اور ایک نیوٹرل وینیو پر ہو گی: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستاں اور ایک نیوٹرل وینیو پر ہو گی۔
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاک بھارت فیوزن فارمولے کا اعلان کر دیا، فیوزن فارمولا چیمپئنز ٹرافی، ویمن ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر نافذ ہو گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
آئی سی سی نے کہا ہے کہ 2027ء تک پاکستاں اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نہیں کھیلیں گے، پاکستان کو ملنے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028ء پر بھی یہی فارمولا اپلائی ہو گا۔
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تعطل کا بالآخر حل نکال لیا ہے
معاہدے کے تحت 8 ٹیموں کے اس ایونٹ میں بھارت کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے جبکہ بدلے میں آئی سی سی کے ان ایونٹس، جن کی میزبانی بھارت کرے گا، اس میں پاکستان اور بھارت کے میچز بھی نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے۔
معاہدے کی تفصیلات
ای ایس پی این کرک انفو نے اس معاہدے کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں، جو آئی سی سی بورڈ کے ووٹ کے بعد نافذ العمل ہوں گی، اس معاہدے کے مطابق 2024-2027ء کے ایونٹ سائیکل میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹس میں بھارت کے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔
بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیوز پر منتقل کیے جائیں گے