پاکستان

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آج پنجاب بھر میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر  اسکول بند رہیں گے۔

پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق کل صوبے میں تمام اسکولز ’سیکیورٹی صورتحال‘ کے پیش نظر بند رہیں گے۔

جاری نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر، تمام سرکاری اور نجی اسکول 16 دسمبر 2024 (پیر) کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کی طرف سے جاری کردہ ایک علیحدہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا تھا کہ ’ وفاقی دارالحکومت کی دود میں تمام سرکاری/نجی اسکول اور کالج 16 دسمبر 2024 (پیر) کو بند رہیں گے۔’

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے بھی پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع میں تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے  کہا کہ کل تعلیمی اداروں میں منعقدہ امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے بھی کل تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے اور امتحانات ملتوی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button