کاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ 15 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، وزارت خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button