بین الاقوامی

شام کی نئی حکومت کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کو شام کی سرزمین سے باہر نکالنے کا مطالبہ

شام کی عبوری حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فوری طور پر شامی سرزمین پر اپنے حملے بند کرنے اور ان علاقوں سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کے لیے اقدام کرے جہاں وہ 1974ء میں طے پانے والے علیحدگی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی شام میں داخل ہوا ہے۔

جمعے کو ایسوسی ایٹڈ پریس کے ذریعے کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو بھیجے گئے دو ایک جیسے مکتوبات میں اقوام متحدہ میں شام کے سفیر قصی الضحاک نے کہا کہ وہ یو این سے اس حوالے سے شامی حکومت کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
یہ دونوں خطوط 9 دسمبر کو شام کی مسلح اپوزیشن کی جانب سے صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے اور ان کے خاندان کی شام میں 50 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی حکومت کے خاتمے کے ایک دن بعد بھیجے گئے تھے
سفیر الضحاک نے لکھا کہ "ایک ایسے وقت میں جب شامی عرب جمہوریہ اپنی تاریخ کے ایک نئے دورسے گذر رہا ہے، ایسے میں اسرائیلی فوج نے "کوہ ہرمون اور قنیطرہ گورنری” میں شامی علاقے کے اضافی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

آٹھ دسمبر کو اسرائیلی فوج نے گولان کی پہاڑیوں میں واقع کوہ ہرمون کے شامی حصے پر بغیر کسی مزاحمت کا اپنا کنٹرول مسلط کر دیا اور اسرائیلی فوج نے بھی شام کی سرحد پر واقع بفر زون میں اپنی فوجیں تعینات کر دیں
اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے جمعہ کو اسرائیلی افواج کو موسم سرما کے دوران دمشق کے قریب اسٹریٹجک مقام ماؤنٹ ہرمون پر موجود اور الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "شام میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے پیش نظر ہمارے لیے کوہِ ہرمون کی چوٹی پر قائم رہنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے”۔ انہوں نے مزید کہاکہ "اس جگہ پر (فوج) کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ سخت موسمی حالات کے باوجود فوجیوں کو اس جگہ پر رکھا جائے‘
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مطابق شام کے ساتھ 1974ء میں ہونے والا معاہدہ دمشق میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد باطل ہو گیا۔

اسرائیلی فضائیہ شام کے فوجی اہداف پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور 10 دسمبر کو اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے شام کے فوجی بیڑے کو تباہ کر دیا اور 12 دسمبر کو اسرائیلی فوج کے پریس دفتر نے بتایا کہ فضائیہ نے 90 فی صد سے زائد جنگی بیڑے کو تباہ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button