فیض حمید ہمارے لیے اُتنے ہی نقصان دہ رہے جتنے جنرل باجوہ تھے، شیرافضل مروت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے یہ پیغام دیا ہے کہ فیض حمید کے معاملات سے ہماری جان چھوٹنے والی نہیں ہے۔
صحافی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ لگے ہاتھوں بانی پی ٹی آئی کیلئے نیا اور سنجیدہ مسئلہ پیدا کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ فوجی افسر کی معاونت ٹھوس ہونی چاہیے صرف ہمدردی کافی نہیں ہے، جس کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ اگر شواہد ہوتے تو ان پر لازم تھا کہ 9 مئی کے فوراً بعد سامنے لاتے۔
اپنی گفتگو میں شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ فیض حمید ہمارے لیے اُتنے ہی نقصان دہ رہے جتنے جنرل باجوہ تھے، فیض حمید کی قربت کی وجہ سے ہمیں رجیم چینج آپریشن میں بھی قیمت اداکرنی پڑی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی وجہ سے ہم پھنسے ہوئے ہیں، اُن کی وجہ سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔