جرم و سزا

دوست کے ساتھ گھومنے پر شوہر نے بیوی سمیت گاڑی کو آگ لگادی، خاتون ہلاک

بھارت میں ایک شوہر نے دوست کے ساتھ گاڑی میں جانے پر بیوی سمیت گاڑی کو جلادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں انیلہ نامی خاتون اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھی جو شوہر کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

پولیس نے بتایا کہ شوہر پدم راجن نے اپنی بیوی کی گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے کولم سٹی ایسٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں روک لیا، غصے سے بھرے شوہر نے بیوی کی گاڑی پر پیٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی جس سے خاتون اور اس کا دوست بری طرح زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق خاتون اور اس کے دوست کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسی جب کہ اس کے دوست کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button