کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، آج فیصلہ ہو جائے گا

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، ٹورنامنٹ ہوگا بھی یا نہیں، آئی سی سی پاکستان کی مانے گا یا بھارت کی سائیڈ لے گا، بورڈ میٹنگ میں آج واضح ہوجائے گا۔

پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے پہلے ٹرافی کا قابل قبول فارمولا مانگا ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے سارے انتظامات تقریباً مکمل کرچکاہے۔

بھارتی لابنگ پر پاکستان کی حکمت عملی

بھارت کے پاکستان آنے سے انکار نے معاملہ اُلجھا رکھا ہے اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ کے تحت نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ قابل قبول نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت مکمل چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر لے جانے کےلیے لابنگ کررہا ہے لیکن پی سی بی نے بھی بھارتی حربے بلاک کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی بھی آپشن اپنی شرائط کے بغیر تسلیم نہیں کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے تجویز پر آمادہ نہیں ہے جب کہ براڈ کاسٹرز نے پاکستان اور بھارت کو الگ الگ گروپ میں رکھنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے، پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے بحران کے بروقت حل میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button