سیاسیات

’جے یو آئی (ف) اور مدارس اسلام آباد کا رخ کریں گے، تو کوئی نہیں روک پائے گا‘

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسلح گروہ علاقوں پر قابض ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال حکمرانوں کے بس کی بات نہیں رہی، امن قائم کرنے والے ادارے کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں، سیاسی لوگوں کے کارکن شہید ہوتے ہیں تو وہ بھی جنازے اٹھاتے ہیں اور آپ بھی اپنے کندھوں پر شہدا کے جنازے اٹھاتے ہیں تو بتایا جائے کہ عام لوگوں اور آپ کے فرائض میں کوئی فرق بھی ہے یا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کا ملک ہے اور اسے ہم نے سنبھالنا ہے، ہم اس ملک کے اندر رہتے ہوئے اور اس ملک کو مستحکم کرنے کی جدوجہد کرتے ہوئے اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) اور دینی مدارس پورے ملک سے اٹھ کر اسلام آباد کا رخ کریں گے، جب یہ وفاقی دارالحکومت کی طرف جائیں گے تو اسے کوئی نہیں روک پائے گا۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 8 فروری کے الیکشنز کو تسلیم نہیں کیا اور نہ آج کرتے ہیں، یہ اسمبلیاں اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ ہیں، یہ عوام کی نمائندہ نہیں ہیں خریدی گئی ہیں، ملک میں دوبارہ منصفانہ الیکشنز ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button