سیاسیات

’عمران خان طاقت میں آکر کسی سے بدلہ لینے کی خواہش نہیں رکھتے‘

عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ کبھی قانون ہاتھ میں لیا ہے اور نہ لیں گے، اداروں کو بھی یہ بتانا چاہتی ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان طاقت میں آکر کسی سے بدلہ لینے کی خواہش نہیں رکھتے، جیل میں انہوں نے سیکھا ہے کہ طاقت میں آکر معافی کا دروازہ کھلا رکھتے ہیں، جو بھی ان کے حوالے سے یہ کہہ رہا کہ وہ بدلہ لیں گے تو یہ سب جھوٹ ہے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم نے ورکرز کو جہاد کے نعرے لگانے کو نہیں کہا،جہاد کا نعرہ کارکنان کے دلوں سے خود نکلتا ہے، ہر چیز کرانے والی ذات صرف اللہ کی ہے، ہماری دعا ہے کہ ہمارے ہاتھ سے اللہ اچھے کام کرائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو واپسی پر جنرل (ر) باجوہ کو فون کالز آنا شروع ہوئی اور کہا گیا کہ کیا اُٹھا کر لائے ہو، ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہنا شروع کردیا، یہ باتیں بانی پی ٹی آئی نے کبھی سرعام نہیں کیں، اگر یہ باتیں غلط ہوں تو سابق آرمی چیف سے اور ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو یہ باتیں کسی نے بتائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button