بین الاقوامی

جنوبی لبنان پر فاسفورس بموں سے بمباری، حزب اللہ کے اسرائیل کے قلب میں حملے

لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے تسلسل میں العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فاسفورس بمباری نے منگل کو جنوبی لبنان کے قصبوں مجدال زون اور القلیلہ کو نشانہ بنایا گیا۔

اس نے جنوبی لبنان میں ایک ڈرون پر حملے میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

لبنانی حزب اللہ نے منگل کے روز حیفا کے جنوب مشرق میں واقع رمات ڈیوڈ اسرائیلی اڈے پر ڈرون سے بمباری کا اعلان کیا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ اس نے "رامات ڈیوڈ بیس پر حملہ آور ڈرون کے اسکواڈرن کے ساتھ ایک فضائی حملہ کیا۔یہ شمالی اسرائیل میں ایک بڑا فضائی اڈہ ہے جس میں فوجی جنگی دستے شامل ہیں۔ لبنان کی سرحد سے 50 کلومیٹر دور جنوب مشرقی حیفا شہر میں موجود اس اڈے کو ڈرون طیاروں نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا”۔

حزب اللہ نے تل ابیب شہر کے قریب ایک ملٹری انٹیلی جنس اڈے پر بمباری کا بھی اعلان کیا۔ لبنان کےچار سرحدی قصبوں کے آس پاس میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے متوازی طور پر کئی حملے کیے۔

سائرن کی آوازیں

اس سے قبل منگل کو وسطی اور شمالی اسرائیل میں سائرن بجنےکی آوازیں آئیں۔ جب کہ اسرائیلی فوج کی اطلاع کے مطابق لبنان سے اسرائیل کی سرزمین میں داخل ہونے والے تقریباً 40 میزائلوں کی نگرانی کی گئی۔ ایمبولینس سروسز نے تصدیق کی کہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "بالائی الجلیل ، مغربی الجلیل اور وسطی الجلیل کے علاقوں میں لبنان سے اسرائیل کی طرف داغے جانے والے تقریباً 25 پروجیکٹائل کا پتہ چلا ہے”۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کچھ گولے روکے گئے اور کچھ علاقے میں گرے‘‘۔

اس سے پہلے فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ "لبنان سے 10 پروجیکٹائل اسرائیلی سرزمین سے گزرے تھے اور باقی کھلے علاقوں میں گرے تھے”۔

اسرائیلی حملے

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے اور جنوبی لبنان کے شہرصور کو نشانہ بنایا گیا۔

نیشنل ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ منگل کو صبح کے وقت ایک ڈرون نے الشیعہ کے علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت پر حملہ کیا۔ اسے تباہ کر دیا۔ اس بمباری میں متعدد شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے کی پیشگی وارننگ نہیں دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button