کاروبار

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس 430 پوائنٹس اضافے سے نئی بلندی کو چھوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے شروع میں ہی تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 430 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیسک 95 ہزار 425 پر جا پہنچا۔

اس دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 95 ہزار 473 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئی بلندی کو چھو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button