سیاسیات

جو لوگ نہیں لائے گا اور احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا پارٹی سے باہر کیا جائے گا: بشریٰ بی بی کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں گی، بشریٰ بی بی بتائیں گی کہ بانی پی ٹی آئی کی کیا ہدایات ہیں۔

پروگرام نیا پاکستان میں پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں اور عہدے داروں کو احتجاج سے متعلق اہم احکامات جاری کردیے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے 24نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این اے کو 10ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو ایم این اے یا ایم پی اے اپنے ساتھ لوگ نہیں لائے گا اسے پارٹی سے باہر کیا جائے گا اور جو پارٹی رہنما، ایم این اے یا ایم پی اے احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔

بشریٰ بی بی نے پردے کے پیچھے سے اجلاس کے شرکا سے 10منٹ خطاب کیا۔

دوسری جانب عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے آج اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں اور نا ہی سیاست میں حصہ لیں گی تاہم بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تو کسی نے تو ان کا پیغام پہنچانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button