وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نمازِ استسقاء کے اہتمام کا سرکلر جاری
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج ملک بھر میں نمازِ استسقاء کے اہتمام کا سرکلر جاری کردیا گیا۔
وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے وفاق اور صوبائی سطح پر نمازِ استسقاء کے اہتمام کی ہدایت کی گئی ہے۔
چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری اوقاف کو اس حوالے سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خشک سالی سے ملک میں صحت اور اسموگ کے مسائل ہیں، مساجد کے امام اور عوام نمازِ استسقاء کا لازمی اہتمام کریں
وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام اللّٰہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے ہوئے بارانِ رحمت کی دعا کریں۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے بارانِ رحمت کے لیے نمازِ استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔
وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں قوم سے درخواست کی ہے کہ نمازِ استسقاء ادا کرے اور اللّٰہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کے لیے خصوصی دعاء مانگی جائے۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نمازِ استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں۔