400 سرکاری حکام اور اہم شخصیات کی بیویوں کیساتھ جنسی تعلق کا الزام
افریقی ملک گینیا استوائی کے ایک سینیر اہلکار کو ایک بڑے اسکینڈل کا سامنا ہے۔ اس کے قبضے سےاس وقت الیکٹرانک آلات میں 400 سیکس ٹیپس دریافت ہوئیں جب ان سے بدعنوانی کے معاملات میں تفتیش کی جارہی تھی۔ اس اسکینڈل کا انکشاف اس وقت ہوا جب حکام نے مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل بلتھاسر انجنگا کو بدعنوانی کے معاملات میں تفتیش کرنے کے لیے گرفتار کیا۔
اطلاعات کے مطابق ملوث خواتین میں حکام اور اہم شخصیات کی بیویاں بھی شامل تھیں اور یہ کلپس ہوٹل کے کمروں، گھروں کے اندر اور وزارت خزانہ کے اندر موجود اہلکار کے دفتر میں بھی فلمائے گئے تھے۔
پولیس 54 سالہ تاجر کے خلاف دھوکہ دہی کے مقدمے کی تحقیقات کر رہی تھی۔ اس کے گھر اور دفتر کی تلاشی لینے پر انہیں ان میں سے کئی ویڈیوز ملیں جو انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی تھیں۔ ان ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی تھی۔
مقامی رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ استوائی گنی میں صحت عامہ کے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔ اس طرح کے اسکینڈل جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کے انفیکشن کے ممکنہ پھیلاؤ کاباعث بن سکتے ہیں۔
استوائی گنی کے نائب صدر ٹیوڈورو نگویما نے’ایکس‘ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "آج ہم ملک کی وزارتوں کے دفاتر میں جنسی تعلقات میں ملوث تمام اہلکاروں کی فوری معطلی شروع کریں گے۔ حکومت ان اقدامات کے خلاف سخت اقدامات کرے گی، کیونکہ یہ ضابطہ اخلاق اور عوامی اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی ہیں‘‘۔