جرم و سزا

لاہور: 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر ڈنڈوں سے تشدد، بال کاٹ دیے،گھر کا مالک اور اسکا دوست گرفتار

لاہور پولیس نے 13سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کے الزام میں گھر کے مالک اور اس کے ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے 13سالہ ملازمہ کی خالہ خورشید بی بی کی مدعیت میں گھر کےمالک وقار، اس کی بیوی اقرا اور رشتے دار اسدکے خلاف مقدمہ درج کرلیا
ایف آئی آر کے مطابق جڑانوالاضلع فیصل آباد کی رہائشی اقرا ایک سال سے وقار کے گھر میں ملازمہ تھی، مالکان نےاسے کام نہ کرنے کا الزام لگا کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیے جب کہ تشدد کی وجہ سے اقرا کے دونوں بازو بھی کام نہیں کررہے۔

ایس پی کینٹ نے کہا کہ لڑکی کا میڈیکل کرا کر وقار اور اسد کو گرفتارکر لیا جب کہ مالکن اقرا کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button