جرم و سزا
طلاق یافتہ ماں سے ملنے کی ضد پر باپ نے 12 سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی
جھنگ میں طلاق یافتہ ماں سے ملنے کی ضد پر باپ نے 12 سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جھنگ کے علاقے موضع رتہ کلاں میں پیش آیا ہے، جہاں باپ نے اپنے بیٹے کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 12 سالہ خرم شہزاد نے اپنی طلاق یافتہ والدہ سے ملنے کیلئے باپ سے ضد کی تھی۔