خبریںفن اور فنکار

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی کارکن انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انجلینا نے کہا کہ اسرائیل میں جو واقعہ پیش آیا وہ اس بات کا جواز نہیں کہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کی جائے، غزہ کی امدادی ضروریات کو چند ٹرکوں کے ذریعے پورا نہیں کیا جاسکتا۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کے پاس کہیں اور جانے کے لیے جگہ نہیں، نہ خوراک تک انکی رسائی ہے اور نہ ہی ان لوگوں کے پاس سرحد پار کر کے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔

آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنا وہاں کے لوگوں کے لیے اجتماعی سزا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ہر یرغمالی کی فوری، بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہوں، بالخصوص ایسے خاندانوں کے لیے جو اپنے رشتے داروں کے قتل کا ناقابل تصور درد برداشت کر رہے ہیں۔ سب سے بڑھ کر، بچوں کو قتل کر دیا گیا۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ کی مجموعی آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں جنھیں محاصرے میں زندگی گزارتے ہوئے دو دہائیاں ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button