پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ونگ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات پر شدید اختلافات

لاہور ( علی عمران چٹھہ) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ونگ میں پارلیمنٹ میں اقلیتی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں
ذرائع کے مطابق بانی چیرمین عمران خان کی طرف سے اپنے امیدوار نامزد کرنے کے باوجود صد لعل ملہی اور سیکرٹری حبقوق گل کے درمیان اقلیتی ٹکٹوں پر شدید اختلافات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں دونوں راہنماؤں اپنے اپنے حامیوں سمیت ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں جنرل سیکرٹری حبقوق گل نے صدر لعل ملہی کیخلاف پارٹی کی مخصوص نشستوں پر پنجاب اسمبلی میں سرفراز کلائمنٹ کی جگہ یوڈہسٹر چوہان اور خود کو قومی اسمبلی میں کورنگ امیدوار کی ٹکٹ ملنے پر انکے خلاف محاذ آرائی شروع کردی ویڈیو میسج میں مسیح دشمن قرار دے دیا لعل ملہی بھی خم ٹھونک کر میدان میں آگئے

ذرائع کے مطابق حبقوق گل پر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات پر اقربا پروری اور اپنے فناسرز کو نوازنے کا الزام لگادیا ہے اس سلسلے میں ہی ٹی آئی سابق رکن قومی اسمبلی شنیلہ روتھ نے بھی حبقوق گل کے خلاف ٹکٹ نہ ملنے مورچہ سنبھال لیا ہے انہوں نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق ایم پی اے حبقوق گل پر ٹکٹوں کی تقسیم کی شفافیت پر اعتراض اٹھایا ہے انکے بقول پارٹی چیرمین عمران خان کو بھیجی گئی فہرست میں انکا نام شامل نہیں کیا گیا
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر قومی اسمبلی میں ہی ٹی آئی کی تین سیٹوں پر لعل چند ملہی ،راجیش کمار ،وقاص کھوکھر کو امیدوار نامزد کیا جبکہ حبقوق گل کو کورنگ امیدوارنامزد کیا ہے انکے ساتھ جبکہ پنجاب کی 3سیٹوں میں آصف عاشق ،مہیندر پال سنگھ ،یوڈہسٹر چوہان کو ٹکٹ دیے گئے ہیں جبکہ حبقوق گل کے حمایت یافتہ سرفراز کلائمنٹ کو بھی کورنگ امیدوار بنایا گیا ہے

حبقوق گل کے مطابق لعل ملہی نے جان بوجھ کر انکو اور سرفراز کلائمنٹ کو نظر انداز کیا ہے جسکی وجہ سے پنجاب سے کوئی مسیح ممبر قومی اسمبلی منتخب نہیں ہوسکے لعل ملہی کے بقول حبقوق گل آصف عاشق کو پنجاب اسمبلی میں امیدوار بنایا جبکہ باقی ٹکٹیں بانی پی ٹی آئی نے دی ہیں لیکن حبقوق گل کا کہنا ہے کہ مجھے ٹکٹ نہ دے کر مسیح دشمنی کی گئ ان کے اس ویڈیو میسج کے بعد پی ٹی آئی پنجاب بالخصوص لاہور کے عہدیداران نے اقلیتی ونگ کے صدر لال مالھی کیخلاف سوشل میڈیا پر کمپین شروع کردی ہے







